25 جون 2021 - 09:07
نائیجیرین صدر: ڈاکٹر رئیسی ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں

ایرانی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے، بوہاری نے یہ بھی کہا: نومنتخب صدر جناب رئیسی حالیہ انتخابات میں فتح کے مستحق تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کے صدر "محمدو بوہاری" نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور نائیجیریا کی دو اقوام باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے کوشش کریں گی، کہا: "ایرانی عوام کے اس انتخاب نے ایک بار پھر دنیا بھر میں جمہوریتوں کی کامیابی میں لوگوں کی مرضی کی مرکزیت کو ظاہر کیا۔"
ایرانی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے، بوہاری نے یہ بھی کہا: نومنتخب صدر جناب رئیسی حالیہ انتخابات میں فتح کے مستحق تھے۔
نائیجیریا کے صدر نے زور دے کر کہا کہ جمہوریت لوگوں کو دوبارہ منتخب ہونے کی اجازت دیتی ہے یا اپنے نمائندوں کو پر امن طریقے سے تبدیل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
بوہاری نے حجۃ الاسلام و المسلمین رئیسی کو ایک تجربہ کار سیاستدان قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایران کو اعلی چوٹیوں تک پہچانے میں بہتر کردار ادا کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲